ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جماعت اسلامی ہند کی مہم امن و انسانیت21 اگست سے 

جماعت اسلامی ہند کی مہم امن و انسانیت21 اگست سے 

Thu, 18 Aug 2016 19:58:11    S.O. News Service

ریاست کے تین کروڑ افراد تک امن و محبت اور انسانیت کا پیغام پہنچانے کا ہدف
ممبئی، 18؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں اندنوں فرقہ وارانہ صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ۔ہر جان عدم برداشت کا ماحول ہے ۔ہر نئے دن کسی نہ کسی دلخراش واقعہ سے ہم روبرو ہو رہے ہیں ۔صبح کا اخبار پڑھیں اس کی مشمولات سے کسی بھی انسان کا موڈ خراب ہو جائے گا ۔سیاست داں ملک کے اصل مسائل سے چشم پوشی کرتے ہوئے عوام میں فرقہ ،ذات ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حالات گو مایوس کن ہیں لیکن ہمیں ایسے لوگوں کو مجتمع کرنا ہوگا موجودہ حالات سے دل گرفتہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ حالات بدلیں ۔یہ باتیں مراٹھی پتر کار سنگھ میں ڈاکٹر سلیم خان نے کہیں ۔وہ یہاں جماعت اسلامی کی امن و انسانیت مہم کے تعارف کے لئے بلائے گئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فساد پھیلانے والے اور عوام میں خلفشار اور ملک کے حالات خراب کرنے والے بہت ہی قلیل مقدار میں ہیں لیکن چونکہ امن کے خواہاں اور انصاف پسند لوگ خاموش ہیں اس لئے وہ اپنے زہریلے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں۔پریس کانفرنس سے مخاطب ہو تے ہوئے اسلم غازی نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہم پریس کانفرنسیں ،اجلاس عام ،کارنر میٹنگ،اسکول اور کالج میں لیکچر اور بچوں کی ریلیوں سمیت متعدد پروگرام منعقد کریں گے ۔انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہدف ہم نے تین کرروڑ لوگوں کا رکھا ہے لیکن ہم اس سے کہیں زیادہ لوگوں تک ہماراں پیغام امن و انسانیت پہنچے گا۔اس دوران جماعت اسلامی مہاراشٹر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذہب و نسل کے نام پر پنپ رہے تشدد نے ملک کی تکثیری تانے بانے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔فرقہ پرستی اور نسلی منافرت کی بنیاد پر وقوع پذیر ہونے والے تشدد کے حالیہ واقعات ہماری قدیم گنگا جمنی تہذیب کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔فرقہ وارانہ ہیجان پر قابو پانے اور مختلف طبقات کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے قیام کی خاطر جما عت اسلامی ہند نے21اگست سے 4ستمبر 2016کے دوران ایک پندرہ روزہ کل ہند مہم امن و انسانیت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند (مہاراشٹر)انجینئر توفیق اسلم خان کہتے ہیں تکثیری معاشرے کے لئے ہر آنے والا دن ایک نیا چیلنج بن کر رونما ہوتا ہے۔امن آشتی کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی ہندنے ہمیشہ مذہب اور ذات پات کے نام پر تعصب،تنگ نظری اور تشدد کی مخالفت کی ہے ۔ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے پیش نظر جماعت امن و انسانیت کے اقدار کو فروغ دینے کی شدید ضرورت محسوس کرتی ہے ۔توفیق اسلم خان نے صورتحال کی سنگینی کے سبب حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں جاری سدبھاونا مہم کا حوالہ بھی دیا ۔ 
امن و انسانیت مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے توفیق اسلم خان کہتے ہیں کہ یہ پورے ملک میں 21اگست سے 4ستمبر 2016کے درمیان چلے گی۔اس مہم کی غرض وغایت معاشرے میں ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر تبدیلی کی خاطر عوام کی اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش ہے۔ مہم کے تحت فرقہ وارانہ نفرت اور نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی یا وارڈ جیسے نچلی سطح تک مختلف طبقات کے درمیان رابطہ بنانے کی سعی کی جائے گی ۔ان مقاصد کے حصول کی خاطر جماعت اسلامی سماج کے امن و انصاف پسند لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لئے متحد ہو جائیں ۔انسانیت کے مضبوط ترین رشتوں کی بنیاد پر تمام شہری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک دوسرے کا تعاون کریں تاکہ کم از کم آئندہ نسل کا مستقبل تابناک ہو۔جماعت اسلامی ہند نے مہاراشٹر میں تقریبا تین کروڑ افراد تک اپنا پیغام پہنچانے اور فرقہ وارانہ طور پر حساس اضلاع پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔اس موقعہ پر جماعت اسلامی ہند نے معتبر و نامور سماجی کارکنان کو سدبھاونا ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ممبئی میں امیر جماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں 27اگست 2016کو ایک عظیم الشان اجلاس میں جسٹس شری کرشنا کو سدبھاونا ایوارڈ سے نوازہ جائے گا ۔
مجاہدین آزادی کی پنشن میں 5000روپے کا اضافہ
نئی دہلی، 18؍اگست(آئی این ایس انڈیا )انڈومان نکوبار کے سیلولر جیل میں قید کیے گئے مجاہدین آزادی کی ماہانہ پنشن میں 5000روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ بڑھ کر 30000روپے ہو گئی ہے۔یہ پہل یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مجاہدین آزادی کے لئے پنشن کے تناظر میں انڈومان کے سابق سیاسی قیدیوں اور ان کے شوہر یا بیوی کی پنشن 24775روپے سے بڑھا کر 30000روپے کر دی گئی ہے۔انگریزی دوراقتدارمیں ہندوستان سے باہر تشدد جھیلنے والے مجاہدین آزادی کی پنشن کو 23085روپے سے بڑھا کر 28000روپیہ فی مہینہ کر دیا گیا ہے۔ آزاد ہند فوج(آئی این اے) کے ارکان سمیت دیگر مجادین آزادی کی پنشن 21395روپے سے بڑھا کر 26000ہزار روپے کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ مجاہدین آزادی کی پنشن میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا۔


Share: